تلاش
-
Dec ۰۱, ۲۰۲۴
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شام کی تازہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ممالک کے اندرونی خلفشار سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں اور علاقے میں مزید بحرانوں کا سد باب کریں۔
-
Dec ۰۱, ۲۰۲۴
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ اس حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
-
Dec ۰۱, ۲۰۲۴
نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین پر راکٹ داغے گئے جس میں 4 صیہونی زخمی ہو گئے۔
-
Nov ۳۰, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ کارروائياں مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے صیہونی حکومت اور امریکہ کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
-
Nov ۲۹, ۲۰۲۴
پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے جارحیت اور نسل کشی کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کے استثنی کو عالمی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
-
Nov ۲۸, ۲۰۲۴
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کواپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے خلاف صیہونی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے
-
Nov ۲۸, ۲۰۲۴
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنی استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ صیہونی حکومت پر جنگ بندی مسلط کی ہے۔
-
Nov ۲۷, ۲۰۲۴
فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کی تعداد مزید بڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد چوالیس ہزار دو سو انچاس ہو گئی ہے۔
-
Nov ۲۷, ۲۰۲۴
غزہ میں صیہونی دشمن اور اس کی فوجی گاڑیوں پر تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
-
Nov ۲۷, ۲۰۲۴
میڈیا ذرائع نے آج صبح بیروت کے وقت کے مطابق چار بجے سے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے آغاز ہونے کی خبر دی ہے۔
-
Nov ۲۶, ۲۰۲۴
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی پالیسی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے پر استوار ہے اور صیہونی دشمن کی جارحیت کا دنداں شکن جواب مناسب وقت پر دیئے جانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
-
Nov ۲۶, ۲۰۲۴
صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں اور صہیونی بستی نہاریا کی بجلی منقطع ہونے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حزب اللہ کے میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد کاروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
-
Nov ۲۶, ۲۰۲۴
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم اور ممتاز رہنما مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔
-
Nov ۲۴, ۲۰۲۴
غاصب صیہونی فوجیوں نے لبنان کے فٹبالر حسین ہارون کو شہید کر دیا۔
-
Nov ۲۴, ۲۰۲۴
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ایکس اکاؤنٹ پر عبرانی زبان میں ڈالی گئی ایک پوسٹ میں دہشتگرد اور جرائم پیشہ صیہونی گینگ کے تمام سینئرحکام کے خلاف مقدمہ چلانے پر زور دیا گیا ہے۔
-
Nov ۲۴, ۲۰۲۴
صیہونی دہشتگردوں کے ساتھ حزب اللہ کے نوجوانوں کی شدید جھڑپوں کے دوران متعدد صیہونی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
-
Nov ۲۴, ۲۰۲۴
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی میں صیہونی فوج کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔
-
Nov ۲۳, ۲۰۲۴
حزب اللہ نےالخیام کالونی کے مشرق اور مغرب میں اسرائیلی فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
-
Nov ۲۳, ۲۰۲۴
میڈیا ذرائع نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پرصیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملے اورالخیام پرفاسفورس بمباری کی خبری دی ہے۔
-
Nov ۲۳, ۲۰۲۴
غزہ پر غاصب صیہونی ٹولے کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔