Apr ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت غزہ میں صحافیوں کو زندہ جلانے پر فخر کرتی ہے: یورپین ہیومن رائٹس واچ

ایک انسانی حقوق کے مرکز نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو صحافیوں کے جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپین ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ نہ صرف صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں صحافیوں کا قتل عام کر رہی ہے بلکہ اسے اپنی اس گھناؤنی حرکت پر فخر بھی ہے۔ اس انسانی حقوق کے ادارے نے خان یونس میں موجود صحافیوں کے خیمے پر صیہونیوں کی جان بوجھ کر بمباری پر شدید تنقید کی ہے۔ صیہونیوں کے اس وحشیانہ حملے میں دو صحافی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ یورپین ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ صیہونیوں نے بغیر کسی انتباہ کے یہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں خیمے میں موجود دو صحافی زندہ جل گئے۔ اس مرکز کے بیان میں آيا ہے کہ صیہونی فوج جان بوجھ کر ایسے خوفناک مناظر کا باعث بن رہی ہے اور اس کا واحد مقصد غزہ میں صحافیوں کو خاموش کرانا ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ مذکورہ حملے کی دل کو دہلا دینے والی ویڈیو شایع کی تھی تا کہ صیہونیوں کے انسانیت سوز مظالم کا ایک اور نمونہ دنیا والوں کی نظروں کے سامنے لایا جاسکے۔  

ٹیگس