خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
غزہ کے خلاف جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں آج بیس فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جاری حملوں میں پانچ صحافی بھی شہید ہوئے ہیں۔
مسجد الاقصی اور اس کی عرب اور اسلامی شناخت کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ منصوبوں کا مقصد مسجد الاقصی پر مزید غلبہ حاصل کرنا ہے۔
شام میں تحریرالشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے کچھ عناصر کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے ساتھ ہماری جنگ نہیں ہے، لیکن ہم اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کريں گے اور کسی کو بھی ایران کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہيں دیں گے
عزالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینک مرکاوا اور ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔
پارا چنار میں پُرتشدد واقعات کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے۔
شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی جگہ کا تعین کر دیا گیا ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکی بحری بیڑے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت تن تنہا یمنیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے وہ امریکی حمایت کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت رکنے پر منتج نہيں ہوں گے۔