ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کوکی قبائل اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں گیانواپی مسجد کیس میں ہندو فریق کی ایک درخواست پر مسلم فریق کو کوئی اعتراض نہ ہونے پر آج منگل کو سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا۔
راہل گاندھی کی قیادت ميں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جاری ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں ہندو فریق کو جھٹکا دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ کے سروے کے لئے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا تھا۔
کرملین نے اعلان کیا ہے روسی صدر ولادیمیرپوتین نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اتوار کی رات کو ملنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست گجرات میں پولیس نے ایک مسلمان ٹرک ڈرائیور کو اس لئے گرفتار کرلیا کہ اس نے سڑک کے کنارے نماز پڑھ لی تھی۔
ہم نہیں تھے تو کیا کمی تھی یہاں ہم نہ ہوں گے تو کیا کمی ہوگی , اس معروف شعر کے خالق اور اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا اتوار کی دیر رات گئے لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔
ہندوستان کے شمالی علاقے اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گھنا کہرا بھی ساتھ ساتھ ہے۔ دہلی میں سردی کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کشمیر میں پینے کا پانی جم جانے کی خبر ہے۔
ریاست منی پور کے تاریخی علاقے کھونگجوم سے شروع ہونے والی یاترا کی قیادت کانگریسی رہنما راہل گاندھی کررہے ہیں۔
ہندوستان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کا وقت جیسے جیسے نزدیک آتا جا رہا ہے خاص طور سے اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کی سرگرمیاں بھی تیز تر ہوتی جا رہی ہیں اور کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ "اتحاد" ہی اتحاد ہی رہے۔