ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع چلڈرین ہوم سے 26 لڑکیوں کے غائب ہونے کی خبر ہے البتہ 10 لڑکیوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔
ہندوستان کی ملی تنظیموں اور اہم شخصیات نے رام مندر سے متعلق مجوزہ تقاریب کے پیش نظر مسلمانوں سے ملک میں امن و امان بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کے لوگو اور سلوگن کی رونمائی کردی۔
قطر کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اپیل کرنے کی مہلت مل گئی ہے۔ ان اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
بحیرۂ عرب میں صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے عملے میں 15 افراد ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اغوا کئے جہاز پر لائیبیریا کا پرچم نصب ہے۔
ہندوستان میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی جمعرات کو کانگریس پارٹی میں ضم ہوگئی ۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک جارحانہ حملے میں 4 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ دو دنوں سے ٹرانسپورٹ یونینوں اور ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے سفارت کاروں کے ذریعے جوہری تنصیبات اور سہولیات کا تبادلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی لیڈرپرینکا گاندھی نے ایک بار پھر غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔