Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور غزہ میں ۔۔۔  پرینکا گاندھی

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی لیڈرپرینکا گاندھی نے ایک بار پھر غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کی ایک مرکزی لیڈر پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے نئے عیسوی سال 2024 کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں لیکن غزہ میں فلسطینیوں کے بچے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں جو اپنی زندگی، وقار اور آزادی کے حق پر انتہائی غیر منصفانہ، غیر انسانی اور ظالمانہ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔  پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک طرف ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہے لیکن دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے دیکھتے رہتے ہیں اور اقتدار کے لالچ میں لاپرواہی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

ٹیگس