ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے عوام اور حکومتوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس بار پریاگ راج مہاکمبھ نہ صرف بہت بڑا اور عظیم الشان ہوگا بلکہ تنوع میں اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے پورے کمبھ علاقے میں پہلی بار ڈیجیٹل نظام کا مظاہرہ ہوگا۔
ضلع کرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگہ کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا اور معاہدے کا اب بھی انتظار ہے۔
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی استھیاں یمنا کے کنارے واقع گھاٹ پر بہا دی گئیں۔
جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے میں اب تک 179 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبے بلوچستان کے نمائندوں اور پاکستان میں ایران کے سفیر کے مشترکہ اجلاس میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔
غزہ میں اسپتالوں پر صیہونیوں کی کھلی دہشتگردی اور وہاں انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کے بعد عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں، امریکہ کے ایک ایم کیو نائن ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ الاقصی طوفان کے بعد یمنی فوج کا شکار بننے والا یہ تیرہواں امریکی ڈرون تھا۔
غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے جاری جرائم اور شدید بمباری کا سلسلہ جس میں ہر روز دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو رہے ہيں اور بڑے پیمانے پر قحط و تباہی ہو رہی ہے چار سو انچاسویں روز بھی جاری ہے -
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔