Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • روس کی فوجی مشقوں میں ہندوستان کی شرکت پر امریکہ کو تشویش

روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں ہندوستان کی شرکت پر امریکہ کو تشویش لاحق ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس‎ کی ترجمان کیرین جین پیرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کو روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں ہندوستان سمیت دیگر ملکوں کی شرکت پر تشویش ہے۔

اس سے قبل روس کے وزیر دفاع نے مشرقی روس میں یکم سے سات ستمبر تک وستوک دو ہزار بائیس‎ مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں میں روس کے علاوہ ہندوستان، چین، بلاروس، منگولیا اور تاجیکستان کے فوجی شرکت کر رہے ہیں۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں سے روس اور علاقے کے ان ملکوں خاص طور سے  چین کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے۔

ٹیگس