مودی صاحب کہتے ہیں لاکھوں نوجوان کو روزگار فراہم کیا، اپوزیشن کہتی ہے بے روزگار کیا
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دور حکومت میں کام کے کلچر میں تبدیلی اور مرکزی محکموں کی کارکردگی بہتر ہونے کا دعوی کیا ہے
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے سنیچر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے روزگار میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی سخت محنت کے نتیجے میں کام کا کلچر تبدیل ہوا اور مرکزی محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے گزشتہ آٹھ برس میں روزگار بڑھانے کی مسلسل کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں آٹھ سال میں لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں دی گئیں ۔
نریندرا مودی نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے آٹھ دس سال قبل کے حالات بھی دیکھے ہیں لیکن اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں ۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ ان کی حکومت پرلاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کا الزام ہے ۔ حزب اختلاف کی جماعتیں یہ بھی کہتی ہیں کہ مودی صاحب کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے ملک کے دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔