Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فضائی آلودگی، پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ
    ہندوستان میں فضائی آلودگی، پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ

دہلی میں فضائی آلودگی کے انتہائی خطرناک سطح سے عبور کرجانے کے بعد سنیچر سے پرائمری اسکول بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مارے نمائندے کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھلی میں جاری ماحولیاتی آدلوگی بدستور خطرے کے نشان پر ہے اور لوگوں کے سانس کی بیماروں میں مبتلا ہونے کاخطرہ پایا جاتا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دھلی کے بعض علاقوں میں الودگی کا انڈیکس ایک سو پینتالیس تک پہنچ گیا ہے جو عام حالت سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ہندوستانی ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں

دہلی میں فضائی آلودگی کے انتہائی خطرناک سطح سے عبور کرجانے کے بعد سنیچر سے پرائمری اسکول بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان دہلی کے وزیر اعلی اروندکیجریوال نے جمعے کو ریاست پنجاب کے وزیر اعلا بھگونت مان سنگھ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ دارالحکومت دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے طاق اور جفت کا نظام نافذ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی نے دارالحکومت میں آلودگی کے تعلق سے اپنی حکومت پر کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی صرف دہلی اور پنجاب کا ہی نہیں بلکہ پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ ہے۔

اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ جتنی دہلی کی فضا میں آلودگی پائی جاتی ہے ، اتنی ہی خراب  ہوا اتر پردیش، ہریانہ، بہار اور راجستھان کے شہروں کی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شہروں میں فضائی آلودگی کیجریوال کی وجہ سے نہیں ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ فضائی آلودگی کے تعلق سے ان کی حکومت کے خلاف الزام تراشی کا کھیل بند کرکےحل تلاش کیا جائے۔

 

ٹیگس