مودی ٹرمپ کے درمیان تجارت کے حوالے سے تعمیری بات چیت، اڈانی پر سوال اور جواب بنا بحث کا موضوع
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور دونوں رہنما باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اوول آفس میں تنہائی میں ملاقات ہوئی اور پھر وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ اس دوطرفہ سربراہی ملاقات کے بارے میں بتایا گيا ہے کہ ٹیرف اور تجارت پر، وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بازار تک رسائی اور دیگر شعبوں سے پیدا ہونے والی ان تشویشوں پر تفصیلی بحث کی جو دونوں فریقوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں اور جو ہندوستان اور امریکہ جیسے ممالک میں کھپت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دونوں ممالک کے سربراہوں نے ان مسائل کو مجموعی تناظر میں حل کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بحث کی۔ انہوں نے ٹیموں کو ان تشویشات کو دور کرنے سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایک باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے کی سمت مل کر کام کیا جا سکے۔ درایں اثنا ہندوستانی وزیر اعظم سے ان کے قریبی تاجر اڈانی کے کیس کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مودی کے ذریعے دیا گیا جواب میڈیا اور سوشل میڈیا میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔