Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹی وی مباحثوں کے ذریعے پہلگام واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پہلگام واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:  پی ڈی پی صدر اور کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پہلگام سانحے نے اس گھناؤنے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا لیکن ٹی مباحثے بدقسمتی سے، اتحاد کو فروغ دینے کا زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہيں۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچیس سیاح اور ایک مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت کشیدگي کا ماحول پیدا ہوگيا ہے ۔

ٹیگس