بنگلہ دیش میں جمہوری حکومت کی تشکیل تک شیخ حسینہ کی حوالگی نہیں: حکومتِ ہندوستان
ہندوستان کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اس وقت تک بنگلہ دیش کے حوالے نہیں کرے گی جب تک وہاں جمہوری طریقے سے منتخب حکومت نہیں آجاتی۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ ہندوستان نے یہ فیصلہ دیکھا ہے اور قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے ہندوستان، جمہوریت، امن اور استحکام سے متعلق بنگلہ دیشی عوام کے مفادات کے لئے پرعزم ہے۔
حکومتِ ہندوستان کا کہنا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں شفاف انتخابات کےحامی ہیں اور اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت آئے گی اس کے ساتھ کام کریں گے۔ ہندوستانی حکومت کا موقف ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو جمہوری طور پر منتخب ہونے والی نئی حکومت کے حوالے کرے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دریں اثنا سیاسی ماہرین کے مطابق شیخ حسینہ کو سنائی جانے والی سزا ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا نیا امتحان ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے۔