Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین پر روس کا بڑا حملہ، 50 سے زائد سینئر کمانڈرز ہلاک

روس کے میزائل حملے میں 50 سے زائد یوکرینی جنرل مارے گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے سینیئر فوجی کمانڈروں کے ہیڈ کوارٹر پر کامیاب میزائل حملے میں متعدد یوکرینی جنرلز ہلاک ہو گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے تہران کے وقت کے مطابق سنیچر کی سہ پہر یوکرینی فوج کے سینئر کمانڈروں کے ہیڈ کوارٹر پر کامیاب میزائل حملے کی خبر دی۔

ڈوئچے ویلے نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ میزائل حملے میں درجنوں اعلیٰ یوکرینی افسران بشمول جنرلز اور یوکرین کی سپریم کمانڈ کے ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ حملے میں یوکرینی فوج کے 50 سے زائد جنرل اور افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کی ایک کمانڈ پوسٹ کو اس وقت نشانہ بنایا جب فوج کے اعلیٰ افسران میٹنگ کر رہے تھے۔ اس حملے میں کلیبر سمندر سے فائر ہونے والے کلیبر راکٹ کا استعمال کیا گیا۔ اس میں یوکرین کے چوتھے سب سے بڑے شہر ڈنیپرو میں ہو رہی نشست کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس