Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • داعش امریکی تفکرات کی دین ہے: مشیر صدر ایران

داعش امریکی طرز فکر کی دین ہے، یہ بات اقلیتی اقوام کے امور میں صدر ایران کے مشیر نے کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے مشیر عبد السلام نے "قائد انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی حقوقِ انسانی" عنوان کے تحت منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا ہمیشہ سے یہ شیوا رہا ہے کہ وہ خود کو انسانی حقوق کے مدافع کے طور پر پیش کرے جبکہ خود انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے اور سب پر لازمی ہے کہ امریکی حکمرانوں کے خبیث اور بے رحم چہرے سے نقاب الٹ دیں۔

عبد السلام نے مزید کہا کہ امریکہ بات تو انسانی حقوق کی کرتا ہے مگر انسانی حقوق کی پامالی کے سوا اس ملک کی طرف کچھ اور سامنے نہ آیا، دکھاوے کے لئے انسانی حقوق کی باتیں کرتا ہے مگر اندرون خانہ اسکے برخلاف عمل کرتا ہے۔

مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران کے مشیر نے کہا کہ حکومت کی تشکیل سے تمام انبیاء کا مقصد عدل و انصاف کا قیام تھا جبکہ آج دنیا میں مغربی ممالک جو کچھ کر رہے ہیں وہ سوائے ظلم و نا انصافی کے اور کچھ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی تاریخ میں امریکہ کے بعض سنگین جرائم کے باعث ستائیس جون سے تین جولائی تک امریکی حقوقِ انسانی کا نام دیا گیا ہے جس کے دوران امریکہ کے مجرمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے خصوصی کاوشیں کی جاتی ہے۔

ٹیگس