ایران کو امریکہ کا جواب موصول
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں باقی ماندہ معاملات کے حل کیلئے ایران کے نقطہ نظر کے حوالے سے امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی رابطہ کار نے ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ کا پیغام پہنچایا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے نقطہ نظر کا بغور جائزہ لینے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران جائزہ مکمل ہونے کے بعد یورپی رابطہ کار کو اس سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی عوام کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کا نیا دور ویانا میں شروع ہوا تھا جو آٹھ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ ان مرحلے میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر اینریکے مورا نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔
مذاکرات کے تقریباً سبھی فریق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب اس سلسلے جلد از جلد کو وائنڈ اپ کر کے اُسے نتیجہ تک پہنچانے کی ضرورت ہے مگر اب تک اس راہ میں امریکی حکام کا رویہ، انکی بے عملی اور کھوکلے دعوے رکاوٹ بنی رہے ہیں۔