Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکہ کو جواب دے دیا

ایران نے کہا ہے کہ ارسال شدہ جواب کا متن تعمیری ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران نے یورپی یونین کے کوآرڈینٹیر انریکه مورا کے ذریعے  پابندیوں کی منسوخی کے ممکنہ معاہدے کے مسودے کے متن سے متعلق امریکہ کا جواب دے دیا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکی جواب موصول ہونے کے بعد ایران کی ماہرین کی ٹیم نے اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا اور مختلف سطح پر اس کا جائزہ لینے کے بعد یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کے ذریعے امریکہ کو جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ارسال کردہ جواب کا متن تعمیری ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کا نیا دور ویانا میں شروع ہوا تھا جو آٹھ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس مرحلے میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر اینریکے مورا نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔

مذاکرات کے تقریباً سبھی فریق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب اس سلسلے کو جلد از جلد وائنڈ اپ کر کے اُسے نتیجہ تک پہنچانے کی ضرورت ہے مگر اب تک اس راہ میں امریکی حکام کا رویہ، انکی بے عملی اور کھوکلے دعوے رکاوٹ بنی رہے ہیں۔

ٹیگس