Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی ڈرون؛ صیہونی حکومت کے لئے ڈراؤنا خواب

صیہونی اخبار یورشلیم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایران کی طرف سے ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی پریشان کن ہے۔

صیہونی اخبار یورشلیم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایران کی طرف سے ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی پریشان کن ہے۔

یورشلیم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ ایران کا ڈرون پروگرام گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اور زیادہ وسعت اختیار کر گیا ہے اور ایران کے پاس مختلف اقسام کے کامی کازا ڈرون بنانے کے ٹیکنالوجی بھی ہے۔

ایرانوفوبیا کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ ایران نے مختلف علاقوں میں اس ڈرون کو استعمال کیا ہے اور ایرانی ڈرون مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے ایک پیغام ہیں۔ اپنی رپورٹ میں صیہونی میڈیا نے دعویٰ کہ ایران نے یہ ڈرون علاقے میں اپنے اتحادیوں کے حوالے بھی کئے ہیں۔

ایران کے ڈرون پروگرام سے خوفزدہ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران نے وینیزویلا کو بھی ڈرون طیارے فروخت کئے ہیں اور اس کے علاوہ  تاجیکستان میں بھی ایرانی ڈرون  بنانے کے لئے ایک کارخانہ لگایا ہے۔

اس سے قبل عرب 48 نامی ویب سائٹ نے ایرانی ڈرون کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایران کا ڈرون پروگرام صیہونی حکومت کے لئے سب سے بڑا ممکنہ خطرہ ہے۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ صیہونی حکام کسی وقت ایرانی ڈرون پروگرام کو ایک غیر اہم  قرار دیتے تھے جو آج  ان کے لئے ایک بہت بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ٹیگس