ایران کی سرگرم سفارتکاری، یمن کی تازہ صورتحال پر گفتگو
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کے دوران یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلۂ خیال ہوا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امیر عبداللہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے قیام میں مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے یمن کی انسانی ناکہ بندی کو ختم کرنے اور جنگ بندی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔