Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کا ملکی ذہین و فطین طالب علموں اور سکالرز سے خطاب
    ایرانی صدر کا ملکی ذہین و فطین طالب علموں اور سکالرز سے خطاب

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ ملک کے غیرمعمولی ذہانت رکھنے والے طلبا ایران کو آگے بڑھا رہے ہیں حالانکہ دشمن کی کوشش ہے کہ ان صلاحیتوں کو نابود کردے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز غیرمعمولی ذہانت والے طلبا اور اسکالروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و دانش کی کوئی حد نہیں ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ملک کے ذہین افراد کو چاہئے کہ عوام کی ضرورتوں کو سمجھیں تا کہ ان کی ذہانت کی نعمت عوام کی مشکلات کم کرنے میں استعمال ہوسکے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی پر دشمن بری طرح سیخ پا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کسی طرح سے ان غیر معمولی طور پر ذہین افراد کو ہم سے چھین لے جو ملک کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ 

اس سے قبل سلطان عمان سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں صدر رئیسی نے کہا تھا کہ  ایرانی عوام  امریکہ کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں بے یار و مددگار نہیں ہیں اوران کا بھرپور جواب دینے کی توانائی رکھتے ہیں۔ انہوں نے عمان کے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید سے گفتگو کے دوران زور دے کر کہا کہ ایران میں بلووں اور ہنگاموں کو بڑھاوا دینےکے لئے امریکہ کے اندازے غلط ثابت ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید نے بھی ایران اور عمان کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور باہمی تعلقات میں فروغ پر زور دیا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ 

ٹیگس