Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • کیا ایران، روس کو بیلیسٹک میزائل دے رہا ہے؟

وائٹ ہاؤس نے ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی تائید نہیں کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی تائید نہیں کی۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان "جان کربی" نے کہا کہ امریکہ کو روس کے لئے ایران سے بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے شواہد نہیں ملے۔

جان کربی نے روس کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان کی بنیادی دفاعی صنعت دباؤ میں ہے، ہم جانتے ہیں کہ انہیں ترقی کی رفتار کے مطابق ڈھالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس