Jan ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • تسلط پسند نظام کو ایران کی سائنسی پیشرفت برداشت نہیں: وزیر خارجہ امیرعبد اللہیان

تسلط پسند نظام ایران کی علمی و سائنسی پشیرفت کو برداشت نہیں کر سکتا، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دو ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر کہی۔

سحر نیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بدھ کی شب ملک کے ایٹمی شہیدوں کی برسی کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا.

بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید مصطفیٰ احمدی روشن اور شہید مسعود علیمحمدی نے خلوص لگن اور آہبنی ارادوں کے ساتھ اس طرح کام کیا کہ عالمی سامراج اور تسلط پسند نظام کو یہ برداشت نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خیال میں ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کو پیشرفت و ترقی سے روکنے کے لئے اپنے آلۂ کاروں کے ذریعے ان دو شہیدوں کے پاک جسموں کو نشانہ بنا کر انہیں بزعم خود ختم کر دیا، مگر نتیجہ یہ ہوا کہ شہیدوں کے خون نے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں میں علمی جہاد کو پوری شدت و حدت کے ساتھ آگے بڑھانے اور ملک کو خودکفیل بنانے کے لئے ایک نئی روح پھونک دی۔

واضح رہے کہ عالمی سامراج اور صیہونی حکومت کے آلۂ کاروں نے ایران کے ممتاز اور سینیئر ایٹمی سائنسداں مسعود علی محمدی کو ۱۲جنوری ۲۰۱۰ کو جبکہ دوسرے ممتاز اور مایۂ ناز ایٹمی سائنسداں احمدی روشن کو گیارہ جنوری سنہ ۲۰۱۲ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس