Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے غزہ کے فلسطینیوں پر کیمیاوی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کی بابت خبردار کردیا

کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے (OPCW) میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائيل کے ذریعہ کیمیاوی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیاوی ہتھیاروں کی ممانعت کے ادارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے ہادی فرجوند نے مذکورہ ادارے  کے ڈائریکٹر جنرل فرنانڈو ایریاس اور ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ لوسیان فاتو کے نام خط میں لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل، جو کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن سمیت عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے معاہدوں کا رکن نہیں ہے، اس لئے اس غاصب حکومت کے ذریعہ غزہ پٹی پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان ہے۔

کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے ہادی فرجوند نے کیمیاوی ہتھیاروں کی ممانعت کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں اپنے وحشیانہ جرائم کا ریکارڈ توڑنے کے لئے کر سکتی ہے اور یہ ایک تشویشناک مسئلہ ہے۔

ہادی فرجوند نے لکھا کہ کیمیاوی مواد کا استعمال نہ صرف کنونشن کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں، خطے کے ثبات اور عالمی امن و سلامتی کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے۔

 

ٹیگس