Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • تہران میں عوامی ریلی سے سپاہ پاسداران اسلامی کے کمانڈر کا خطاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے طوفان الاقصی آپریشن کو برطانیہ، امریکہ فرانس اور صیہونی حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے سو سالہ جبر کا نتیجہ قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران: ہفتے کی شام تہران کے انقلاب اسکوائر پر فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن میں جو کچھ ہوا وہ سو سال پہلے برطانیہ، امریکہ، فرانس اور صیہونی حکومت کے اس ظلم و جبر کا نتیجہ ہے جس نے پچھلے پچھتر برس سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے محروم کر دیا۔
ان کا اشارہ انیس سو سترہ کے اعلان بالفور کی جانب تھا جس کے تحت حکومت برطانیہ نے سرزمین فلسطین میں ایک صیہونی ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ نے فلسطین کی سرزمین چھین کر صہیونیوں کو دے دی ہے اور اس کے بعد خطرناک اور تباہ کن واقعات رونما ہوئے اور صیہونیوں نے  انیس سو اڑتالیس  میں دیر یاسین میں پہلا قتل عام کیا اور انیس سو چھپن میں کفر قاسم  قصبے میں قتل ہوا اور کھیتوں سے واپس آنے والے  فلسطینی مردوں اور جوانوں کو ان کی ماؤں بہنوں اور بیویوں کے سامنے قتل کردیا گيا۔
جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ فلسطینیوں نے کبھی بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو قبول نہیں کیا اور مزاحمت کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی جوانوں نے ایک نہ دکھائي دینے والی جنگ کا غزہ میں آغاز کردیا ہے۔ وہ صیہونیوں کو دیکھ رہے ہیں مگر صیہونی ان کو نہیں دیکھ پا رہے اور اپنے سائے سے بھی خوف کھا رہے ہیں۔ 
جنرل سلامی نے کہا کہ غزہ فتح کی راہ پر گامزن ہے اور حماس و جہاد اسلامی کے جوان بہت جلد صیہونی دشمن پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوجائيں گے۔

ٹیگس