Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ اور یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کی ملاقات، یمن کے اقدامات کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں انصاراللہ یمن کے موقف کو قابل تعریف اور مثالی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: یمن کا ایک سیاسی وفد محمد عبدالسلام کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر ہے۔ پیر کی شام اس وفد نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں یمن میں قیام امن اور صنعا اور ریاض کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی عوام کے عزم و ارادے کی حمایت کرتا ہے اور یہ حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے ٹھوس موقف کو قابل تعریف بتاتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرنے والے وفد کے قائد محمد عبدالسلام نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں یمن میں قیام امن کے تعلق سے پیشرفت کی رپورٹ پیش کیا اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس