Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • بریکس اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال، ایران کے نگراں وزیر خارجہ کی روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات

اسلامی جہموریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ بریکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پرہیں۔

سحرنیوز/ایران: بریکس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دس رکن ممالک کی شرکت سے دس اور گیارہ جون کو روس کے شہر نزنی نووگوروڈ میں منعقد ہوا ہے- اس اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال ہو رہا ہے-

بریکس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے روڈ میپ کا تعین بھی کریں گے اور روس کے شہر کازان میں ہونے والے سولہویں برکس سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری حالات فراہم کریں گے۔

بریکس اجلاس کے دوران ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کی تمام رکن ملکوں منجملہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے- ان ملاقاتوں میں تمام رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے بریکس گروپ کا رکن بننے کے بعد اس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

ٹیگس