اس بار دہشتگرد اسرائیل کے خلاف ایران ایسی جوابی کاروائی کرے گا کہ دنیا چونک جائے گی: کمانڈر کے ایڈوائزر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ایڈوائزر نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے والا آپریشن نیا اور چونکا دینے والا ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ایڈوائزر حجۃ الاسلام حسین طائب نے اتوار کے روز مشہد میں یونیورسٹی پروفیسروں کی بسیج کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی نہیں جانتے کہ ایران کی اسٹریٹیجی کیا ہے؟
حجۃ الاسلام حسین طائب نے کہا کہ اسرائیل کے سماجی و اقتصادی حالات بگڑ گئے ہیں اور کوئی بھی اسرائیل میں سرمایہ کاری نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی سیاست کے دونوں دھڑے کہتے ہیں کہ صیہونی ریاست اپنی 80ویں سالگرہ نہیں دیکھے گی۔
طائب نے مزید کہا کہ نیتن یاہو حماس سے شکست کو علاقائی جنگ میں بدلنا چاہتا ہے اور امریکہ کو بھی اس جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تسلط کا دور ٹوٹ ختم ہو چکا ہے، امریکہ پر 34 ٹریلین ڈالر کا قرض ہے اور اس کے زوال کی شروعات ہو چکی ہے۔
حجۃ الاسلام حسین طائب نے کہا کہ اس بار دہشتگرد اسرئیل کے خلاف ایران ایسی جوابی کاروائی کرے گا کہ دنیا چونک جائے گی۔