Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • مسلم ممالک اسرائیلی جرائم سے لاتعلق نہ رہیں: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران یمن اور خطے کے دیگر ممالک پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس حکومت کو لگام دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صیہونی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس جرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ قاتل حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتی۔
صدر ایران نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے سربراہوں کا یہ وعدہ جھوٹا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا انتقام نہ لئے جانے کی صورت میں جنگ بندی عمل میں لائی جائے گی؛ لہذا ایسے مجرموں کو مزید موقع دینا ان کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔ایرانی صدر نے مسلم ممالک سے کہا کہ وہ اسرائیلی جرائم سے لاتعلق نہ رہیں اور اس جنگ میں لبنانی مجاہدین کو تنہا نہ چھوڑیں۔ صدر مملکت نے خبردار کیا کہ جارح صیہونی حکومت باری باری استقامتی محاذ کے ممالک پر حملہ کرے گی اور مزید بے گناہ خواتین اور بچوں کو قتل کرے گی۔

ٹیگس