Dec ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ جائیں گے چین، عراقچی کا بیجنگ دورہ کیوں بنا اخباروں کی سرخیاں؟

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سید عباس عراقچی کے دورہ چین کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور چینی حکام کے ساتھ جامع تعاون کے پروگرام پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلہ خیال ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل  بقائی نے جمعرات کو وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے چین کے سرکاری دورے کا اعلان کیا۔

اسماعیل بقائی  نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:  سید عباس عراقچی کا بیجنگ کا دورہ،  چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی سرکاری دعوت پر ہو رہا ہے اور جمعہ کو شروع ہو گا اور یہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا  پہلا چین کا سرکاری دورہ ہے اور پروگرام کے مطابق اس دورے میں دو طرفہ تعلقات اور جامع تعاون معاہدے کے علاوہ علاقائی و عالمی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ٹیگس