Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • لبنان کے نئے صدر کے نام ایران کے صدر کا خاص پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے نئے صدر کو ایوان نمائندگان کی اکثریت سے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے جنرل جوزف عون کے نام ایک پیغام میں انہیں اراکین پارلمینٹ کے اکثریت ووٹوں سے لبنان کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ انتخاب، جو کہ ایک معاہدے کے نتیجے میں ہوا ہے، اس ملک میں سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی اور پیشرفت میں اضافہ اور لبنان کے عزیز عوام کے لیے امن وسلامتی کا باعث بنے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید فروغ کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا: "بلا شبہ پائیداری و اتحاد کی مضبوطی سے لبنان کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی طمع  پر مبنی سازشیں ناکام ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جنرل جوزف عون جمعرات نو جنوری کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 99 ووٹوں کے ساتھ لبنان کے صدر منتخب ہوئے۔

 

ٹیگس