Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • خطے میں بیگانہ فوجیوں کی موجودگی علاقائی ممالک کے امن و استحکام کے منافی ہے: اسماعیل بقائی

ایران علاقے میں بیگانہ فوجیوں کی موجودگی کو کسی بھی طرح علاقے کے ممالک کے امن و استحکام کے حق میں نہيں سمجھتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی بڑھانے کے امکان کے بارے میں کہا کہ ایران ہرگز علاقے میں بیگانہ فوجیوں کی موجودگی کو علاقے کے ممالک کے امن و استحکام کے حق میں نہیں سمجھتا اور یہی اسلامی جمہوریہ ایران کا پائیدارموقف ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور شام کے درمیان قطر اور عراق کی جانب سے ثالثی کے سلسلے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ایران کے دوست ممالک کے مثبت اقدامات اور پیغامات کا تبادلہ معمول کی بات ہے اور ہم آخری فیصلے کے سنجیدہ ہونے کے بارے میں اطمینان پیدا کرنے کے لئے تمام وسائل و گنجائشوں سے استفادہ کریں گے۔اسماعیل بقائی نے ایران سے لبنان میں پیسے کی منتقلی کے بارے میں موجود افواہوں کو ایران کے بارے میں صیہونی حکومت کی شرارتوں اور پروپیگنڈوں کا حصہ قرار دیا۔

ٹیگس