Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ہاتھوں غرب اردن میں غزہ کی نسل کشی کی تکرار کا امکان؛ ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، عام شہریوں کے قتل عام، خودسرانہ گرفتاریوں اور رہائشی مکانات کی مسماری کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں  منجملہ انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر کے تازہ بیان پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے،عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی اور علاقائی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔   

ٹیگس