رہبر انقلاب اسلامی نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا
Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فرمان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو لبنان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے-
سحرنیوز/ایران: حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ لبنان کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ شیخ نعیم قاسم سے پہلے شہید سید حسن نصر اللہ ایران کے رہبر معظم کے نمائندے تھے۔ شیخ نعیم قاسم کو لبنان میں قیادت کے نمائندے کے طور پر متعارف کرانا خطے کو لبنان اور مغربی ایشیا میں مزاحمت کے مستقبل کے بارے میں ایک اہم پیغام دیتا ہے۔
اس اقدام سے سات اکتوبر دوہزار تیئیس کے طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ اور لبنان پر اسرائیل کی جارحیت کے بعد مزاحمت اور اس کے مستقبل کے تعلق سے پیدا ہونے والی مبہم صورتحال کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔