Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • دریا سے لے کر سمندر تک پورا فلسطین، فلسطینی عوام کا ہے

رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ایکس پوسٹ میں ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ مکمل فلسطین، فلسطینی عوام کا ہے اور اس پر کسی غیر کا کوئی حق نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایسے وقت میں کہ جب امریکہ اور صیہونی حکومت غزہ سے فلسطینی عوام کو بے دخل کر کے دیگر ممالک میں انہیں بسانے کی سازش میں مصروف ہیں، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے آفیشل ایکس ہینڈل پر مختلف زبانوں منجملہ عبرانی میں ایک پوسٹ ڈالی گئی ہے جس میں رہبر انقلاب کا وہ معروف جملہ درج کیا گیا جو آپ نے ماضی میں فلسطین کی مکمل ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اور اس میں مکمل فلسطین کو فلسطینی عوام کی جاگیر قرار دیا ہے۔

پوسٹ میں آیا ہے کہ مکمل فلسطین، از نہر تا بحر، فلسطینی عوام کا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ از نہر تا بحر سے مراد دریائے اردن اور بحیرہ روم کا درمیانی علاقہ ہے جس میں فلسطین واقع ہے۔

 

ٹیگس