امریکہ کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا
Mar ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہیں تاحال ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا کہ جس کا دعوی امریکی صدر ٹرمپ نے کیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے یہ بیان رہبر معظم انقلاب اور حکومتی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر خط بھیجنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی یہی سنا ہے، لیکن ابھی تک ہمیں کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں معاہدے اور مذاکرات سے متعلق بات کی گئی ہے۔