ایران نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت
Mar ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی پامالی سے تعبیر کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صنعاء اور دیگر یمنی شہروں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ حملہ طفل کش صہیونی حکومت کی حمایت میں کیا گیا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

بقائی نے کہا کہ سلامتی کونسل یمن اور دیگر ممالک کی حاکمیت اور خودمختاری کی پامالی کا سلسلہ روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم روکنے میں فعال کردار ادا کرے۔