Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں واقع علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران واضح اور پوری شدت کے ساتھ پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری دعائیں بے گناہ ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دل کی گہرائیوں سے ہندوستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کے روز دہشت گرد عناصر نے سری نگر کے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہلگام سیاحتی مرکز میں موجود سیاحوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اس وحشیانہ حملے میں 26 سیاح اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں ہندوستان اور دوسرے ممالک کے شہری شامل ہیں۔

ٹیگس