ہم کشدیدگی نہیں چاہتے لیکن اپنے اصولوں سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صدر ایران
May ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں ہم اپنے اصولوں سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے، تاہم کشیدگی نہیں چاہتے۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں قومی اصولوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات رہبر معظم انقلاب کی ہدایات کے مطابق ہوں گے اور ان کی رہنمائی سے مذاکرات کے خطوط متعین ہوں گے ۔
صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ مذاکرات میں ہم اپنے اصولوں سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ساتھ ہی ساتھ ہم تناؤ بھی نہیں چاہتے۔