May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے حوالے سے برطانیہ کے موقف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے اگر برطانیہ کا مؤقف ایران کی "صفر افزودگی" ہے تو پھر ہمارے پاس اس بارے میں بات کرنے کے لیے مزید کوئی نکتہ نہیں بچے گا۔

سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے منگل کی رات سوشل نیٹ ورک ایکس  پر لکھا کہ ایران نے برطانیہ اور JCPOA کے دیگر یورپی اراکین کے ساتھ نیک نیتی کی بنیاد پر کثیرالجہتی رابطے رکھے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ امریکہ نے انہیں مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے کوئی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر برطانیہ کا موقف ایران میں "صفر افزودگی" ہے، جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور JCPOA کے بقیہ اراکین میں سے ایک کے طور پر برطانیہ کے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے، تو ہمارے پاس اس بارے میں بات کرنے کے لیے مزید کوئی نکتہ نہیں بچے گا۔

ٹیگس