سپاہ نے آئی آر آئی بی پر حملے کا لیا بدلہ، جوابی کاروائی میں اسرائیلی چینل 14 کی نشریات بند
Jun ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
ذرائع کے مطابق اسرائیلی چینل 14 کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی چینل 14 کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے عین دوران ایرانی خاتون نیوز اینکر سحر امامی نے بےمثال جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے سامنے ایرانی خواتین کی بہادری، شعور اور مزاحمت کا زندہ اور تابناک نمونہ پیش کردیا۔