رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی قوم کو مبارک ہو
رہبرانقلاب اسلامی نے جعلی غاصب صیہونی حکومت اور امریکا کے مقابلے میں فتح و کامیابی پر ایران کی عظیم قوم کو مبارک بادپیش کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے پیغام میں جو ایران پر مسلط کی گئي جنگ کے بعد ان کا تیسرا پیغام ہے فرمایا کہ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ایران کی عظیم قوم کئی مبارک بادپیش کروں ۔
آپ نے فرمایا کہ پہلی مبارک باد، جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فتح اور کامیابی کی مبارکباد ہے۔
ان تمام ترہنگاموں اور دعوؤں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے پئۓ پئے در جوابی حملوں سے صیہونی حکومت تقریبا نابود ہوگئي اور کچل دی گئي۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دوسری مبارکباد ہمارے پیارے اور عزیزملک ایران کی امریکا کے مقابلے میں فتح اور کامیابی کی ہے آپ نے فرمایا کہ امریکی حکومت ایران سے براہ راست جنگ میں اتری کیوںکہ وہ سمجھ چکی تھی کہ اگر وہ جنگ میں شامل نہيں ہوگي تو صیہونی حکومت پوری طرح نابود ہوجائے گی لیکن امریکا کو اس جنگ میں براہ راست شامل ہونے کے بعد بھی کچھ ہاتھ نہيں لگا یہاں بھی اسلامی جمہوریہ ایران فاتح رہا اور امریکا کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ تیسری مبارکباد ایرانی عوام کے غیر معمولی اتحاد اور یکجہتی اور یگانگت کی ہے بحمد اللہ نو کروڑ کی آبادی والی ایک قوم پوری طرح متحد، ایک آواز ، شانہ بشانہ ، ایک دوسرے سے کاندھے کاندھا ملائے ہوئے اور اپنے مطالبات میں کسی قسم کے فرق کے بغیر مکمل طور پر میدان میں ڈٹی رہی نعرے بلند کرتی رہی اور مسلح افواج کے اقدامات اور جوابی حملوں کی بھرپور حمایت کرتی رہی اور آس کے بعد بھی اسی طرح کے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا رہے گا۔
آپ نے فرمایاکہ ایرانی قوم نے اپنی عظمت اور اپنی ممتاز شخصیت کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا اور اس واقعے نے ثآبت کردیا کہ ضرورت پڑنے پر ایرانی قوم کے حلقوم سے ایک ہی آواز نکلے گی اور بحمد اللہ ایسا ہی ہوا۔