ایران کو مذاکرات کی بحالی سے متعلق پیغامات موصول ہوئے ہیں، حکومتی ترجمان
Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
ایرانی حکومتی ترجمان نے مذاکرات کے حوالے سے پیغام موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کو موصولہ پیغامات کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو یہ پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم ان کے نوعیت اور مواد کے بارے میں مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔
مہاجرانی نے اس موقع پر مزید وضاحت نہیں کی کہ یہ پیغامات کن ممالک یا فریقوں کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایران اس معاملے پر غور کر رہا ہے اور وقت آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔