عمان کے وزير خارجہ تہران میں ، ثالثی کے لئے معروف ہے عمان ، کیا پیغام لائے ہيں ؟
عمان کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات و گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: عمان کے وزير خارجہ بدر البو سعیدی نے ہفتے کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تعلقات اور اسی طرح کچھ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا عمان کے وزير خارجہ کسی پیغام کے ساتھ تہران کا دورہ کرنے والے ہیں ، کہا تھا کہ عمان کے وزير خارجہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق تہران کا دورہ کر رہے ہيں اور اس دورے میں باہمی تعلقات پر گفتگو ہوگی لیکن جہاں تک کسی پیغام کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں ہمیں علم نہيں ہے اور ان کے آنے کا انتظار ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ وہ کسی پیغام کے ساتھ آئے ہيں یا نہیں ۔