ایران پر صیہونی جارحیت، تہران جوابی کارروائی کے لئے تیار
Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے تہران پر ہوائی حملہ کیا ہے جس کے بعد تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں اور دھوئيں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ۔
سحرنیوز/ایران: یہ حملے تہران کے مرکزی ، مشرقی اور شمالی علاقوں میں کئے گئے ہیں تاہم حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کے بارے میں ابھی تک تفصیلات نہيں بتائی گئ ہیں۔
صیہونی وزیر جنگ نے ایران کے خلاف جارحیت کا اعتراف کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہم نے خبردار کیا تھا ، تم نے وہ راہ اختیار کی ہے جس کا خاتمہ اب تمہارے ہاتھ میں نہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
در ایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران نے 6 گھنٹوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے ۔