Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف صیہونی امریکی جارحیت ، جوابی حملوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی امریکی جارحیت کے بعد ایران کی فوج نے جوابی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: صیہونی حکومت کے تل ابیب اور حیفا شہروں کے ساتھ ہی ساتھ علاقے کے 7 ملکوں میں امریکی فوجی چھاونیوں کو بھی ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ،  بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن اور عراق میں امریکی چھاونیوں پر حملے کئے ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف جارحیت میں حصہ لیا تھا۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں ایک 9 منزلہ عمارت کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ این بی سی نیوز چینل نے بتایا ہے کہ بحرین میں امریکہ کے پانچویں بیڑے کے اڈے کو غیر معمولی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

خبروں کے مطابق ایران نے عراقی کردستان میں بھی ایک امریکی چھاونی کو نشانہ بنایا ہے جبکہ عراقی حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی چھاونیوں کے خلاف حملوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

ادھر یمن کے انصار اللہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ و صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد انہوں نے بحر احمر میں حملے شروع کر دیئے ہيں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی و امریکی جارحیت کے بعد علاقے میں ان کے اڈے ، ایران کے لئے قانونی ہدف ہیں۔

 

 

ٹیگس