ایران، اسکول پر صیہونی امریکی جارحیت ميں شہداء کی تعداد 53+ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت و امریکہ کی جارحیت میں نشانہ بننے والے گرلز ہائی اسکول میں شہیدوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت تعلیم و تربیت کے ترجمان علی فرہادی نے ارنا سے ایک گفتگو میں بتایا ہے کہ میناب کے ایک گرلز اسکول پر امریکی و صیہونی حملے میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔
علی فرہادی نے بتایا ہے کہ صیہونی و عالمی سامراج کے وحشیوں نے آج صبح میناب شہر کے گرلز اسکول پر تین بار راکٹوں سے حملہ کیا اور اس ہولناک جرم میں اب تک 53 طالبات شہید اور 63 دیگر زخمی ہوئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ ایران کے ہرمزگان صوبے کے علاقے میناب کے گرلز اسکول سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔