Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران، گرلز اسکول پر وحشیانہ حملہ ، دنیا کو اس ظلم کے مقابلے پر اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے

سحرنیوز/ایران:  ترجمان دفتر خارجہ نے میناب کے گرلس اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک کھلا جرم ہے۔ اسماعیل بقائی نے لکھا ہے کہ دنیا کو اس ظلم کے مقابلے پر اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منشور کے مطابق قیام عدل کے لئے اقدام کرے۔
ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسماعیل بقائی نے اس سلسلے ميں اپنے سماجی رابط کے ایکس پیج پر ایک مختصر ویڈیو فلم بھی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے ایرانی شہروں پر ایسی جارحیت شروع کی ہے جس کی کوئی بنیاد اور جواز نہیں ہے اور ان کے وحشیانہ حملوں کے صرف ایک واقعے میں میناب کے لڑکیوں کے اسکول پر میزائلی حملے میں درجنوں معصوم اسکولی بچیاں شہید اور زخمی ہوگئيں۔

 

 

ٹیگس