"وزارت خارجہ کی دستاویزات کے آئینے میں محرم وعاشورا" نمائش کا آغاز
وزارت خارجہ کی دستاویزات کے آئینے میں محرم وعاشورا کے زیر عنوان نماش آج صبح شروع ہوگئی۔
سحرنیوز/ایران: "وزارت خارجہ کی دستاویزات کے آئینے میں محرم وعاشورا" کے زیر عنوان اہم نمائش تہران میں وزارت خارجہ میں شروع ہوگئی ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے انٹر نیشنل اینڈ پولیٹیکل اسٹڈیز سینٹر میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، ایران اسٹڈیز فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی، مرکزدستاویزات و کتب خانہ ملی کے سربراہ غلام رضا امیرخانی، تہران میں متعین غیر ملکی سفارت کاروں، سفیروں اور ایرانی و غیر ایرانی محققین نے شرکت کی۔
اس نمائش میں محرم اور عاشورا سے متعلق تاریخی نگارشات، دستاویزات اور تحقیقات پیش کی گئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel