ایران کو عالمی ایجادات کے سوئس مقابلوں میں سونے کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455932-ایران_کو_عالمی_ایجادات_کے_سوئس_مقابلوں_میں_سونے_کا_تمغہ
ایران کی خاتون ڈاکٹر نے عالمی ایجادات کے سوئس مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
(last modified 2026-08-31T14:26:44+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کو عالمی ایجادات کے سوئس مقابلوں میں سونے کا تمغہ

ایران کی خاتون ڈاکٹر نے عالمی ایجادات کے سوئس مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہید رجائی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر ڈاکٹرآذین علی زادہ اصل نے عالمی ایجادات کے سوئس مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

انھیں یہ گولڈ میڈل ایکوکارڈیو گرافی کی تصاویر میں شفافیت پیدا کرنے(Transesophageal Echocardiography)   میں ان کی ایجاد پر دیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے ڈاکٹر آذین علی زادہ اصل کی اس کامیابی کو ملک کے طبی شعبے کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے۔

ان کی یہ ایجاد امراض قلب کی ٹھیک ٹھیک تشخیص اور ان کے علاج میں مددگارواقع ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel