کینیڈین وزیر خارجہ کو ایرانی نمائندے کا دو ٹوک جواب
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی نمائندے نے کینیڈین وزیر خارجہ کے الزامات کا دوٹوک جواب دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپوروٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے تھرڈ سیکریٹری ناصر اسدی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا جھوٹ غزہ میں نسل کشی کو جھوٹ قرار دینا ہے۔ پیر کو
انھوں نے کہا کہ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں تقریر کے دوران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا وہ دعویٰ ہے جس میں انھوں نے غزہ میں نسل کشی کو صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے تھرڈ سیکریٹری ناصر اسدی نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور کینیڈین وزیرخارجہ کی تقریر مسلمہ حقائق کو نہیں مٹاسکتی، عدالتوں کے فیصلوں کوغیر مؤثر نہیں بناسکتی اور نہ ان جرائم کو پاک کرسکتی ہے جن کا مشاہدہ دنیا والوں نے کیا ہے اور نہ ہی اس حقیقت کو بدل سکتی ہے کہ اسرائيلی حکومت امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel